ٹاپ سٹوریز
دہشتگردی کی نئی لہر، 9 ماہ میں 1087 بیگناہ شہید، 368 دہشتگرد مارے گئے
دہشتگردی کی نئی لہر سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان متاثر ہوئے ہیں، 9ماہ کے دوران دونوں صوبوں میں دہشتگردی کے 72واقعات ، ملک بھر میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ایک ہزار 87 افراد جان سے گئے، تھینک ٹینک ادارے سی آر ایس ایس نے دہشتگردی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر کے دوران سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں رونما ہورہے ہیں، تھینک ٹینک ادارے سی آر ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 9ماہ کے دوران بلوچستان میں خیبرپختونخوامیں دہشتگردی کے 72واقعات ہوچکے ہیں۔
پچھلے تین ماہ ک دوران دونوں صوبوں میں دہشتگردی کے واقعات میں 57فیصد اضافہ ہواہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان میں گزشتہ 9ماہ کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں ایک ہزار 87افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مارے جانے والوں میں 335 عام شہری ، 386 پولیس اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں جبکہ پولیس اور فورسز کے آپریشنز میں368شدت پسند بھی مارے گئے۔
دہشتگردی کے واقعات میں 98فیصد اموات بلو چستان اور خیبرپختونخوا میں واقع ہوچکی ہیں، رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات سب سے زیادہ جنوبی اضلاع میں رونماءہوئے ہیں جن کی شرح80فیصد سے زائد ہے ۔