تازہ ترین
پاکستان کے ساتھ 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث مائیکل بریسویل کو پہلی بار کیوی ٹیم کاکپتان مقرر کیا گیا ہے۔
دورۂ پاکستان کے لیے بریسویل کے علاوہ فن ایلن،مارک چیپمین اور جوش کلارکسن اسکواڈ میں شامل ہیں۔
جمی نیشم، ٹم سائفرٹ، اش سودھی، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر اور کول مک کونچی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی آئی پی ایل اور ایک کاؤنٹی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے۔
ٹم رابنسن اور ول اورارکی کو پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے،لوکی فرگوسن،میٹ ہینری اور ڈیرل مچل آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق گلین فلپس، رچن روندرا، کین ولیمسن اور مچل سینٹنر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔
ول ینگ کاؤنٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلومصروفیات کی وجہ سےدستیاب نہیں ہیں،ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کے لیے آرام دیا گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی