پاکستان
اگلا ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ ہوگا، دن اور رات کے درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیشگوئی کی ہے کہ درجہ حرارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشنگوئی کی ہے جہاں شہریوں کوہیٹ سٹروک کی روک تھام کے لئے گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
پیر کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ ہوگا۔ شدید گرمی کی لہرملک کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارہ مسلسل بڑھ رہا ہے جس سے شہریوں کے لئے پریشانی اور صحت کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی وارننگ جاری کر دی ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔ پیر کو کچھ علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رہنے خاص طور پر دن کے اوقات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہیٹ ویو جاری رہنے کی توقع ہے، جس سے خود کو شدید گرمی سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات کرنا ضروری ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی