پاکستان
نکاح کیس: بشریٰ بی بی کی غیرحاضری کی وجہ سے فرد جرم عائد نہ ہو سکی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی، کاروائی کل منگل تک مؤخر کردی گئی۔۔ دوران سماعت وکلاء صفائی نے عدالت کو بشریٰ بی بی کی آئندہ سماعت پر حاضری کی یقین دہانی کرائی۔
سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگائی گئی جبکہ بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں۔
بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر وکیل مدعی راجہ رضوان عباسی نے حاضری سے استثنیٰ درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی میڈیکل پیش کیا گیا نہ اس سماعت پر میڈیکل پیش کیا گیا، لگتا ہے ملزمان کی جانب سے مقدمے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا لہذا عدالت استثنیٰ کی درخواست مسترد اور وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔
وکیل صفائی عثمان گل نے جواباً کہا کہ عدالت حکم دے تو میڈیکل رپورٹ بھی پیش کردی جائے گی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ یہ مجھ سے بار بار پوچھتے ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ بشریٰ بی بی کہاں ہیں، میرا بشریٰ بی بی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، انہیں کہیں لینڈ لائن سے ہی فون کرنے دیں، میں ایک رات پہلے ہی سب ارینج کرلیا کروں گا۔
عدالت نے وکلاء کی یقین دہانی پر بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ غیر شرعی نکاح کیس میں کل ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی