پاکستان
نکاح کیس: شکایت کنندہ خاور مانیکا نے قانونی ٹیم کی تبدیلی کے لیے مہلت مانگ لی
عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں میں شکایت کنندہ خاور مانیکا نے قانونی ٹیم تبدیل کردی۔ عدالت نے سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے بعد کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شکایت کنندہ خاور مانیکا عدالت میں ہوئے موقف اپنایا کہ وہ اپنی قانونی ٹیم کو تبدیل کرررہے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ ابھی تک جلد سماعت کی درخواست آئی ہے اپیلوں پر سماعت شروع نہیں ہوئی۔ خاور مانیکا نے کہا کہ میرا ایک مسئلہ ہے میرے وکیل رضوان عباسی بہترین اور قابل وکیل ہیں مگر ان کی مصروفیات بہت ہیں۔ رضوان عباسی نے معذرت کی ہے اس لئے میں اپنی قانونی ٹیم تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔
خاور مانیکا نے کہا کہ انکے پاس 2 سے 3 آپشن ہیں، ایک لاہور سے وکیل ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ وقت دے۔ عدالت نے پوچھا اپکو کتنا وقت درکار ہوگا جس پر خاور مانیکا نے کہا کہ کم سے کم ایک ہفتہ چاہیے میں لاہور جاؤں گا وکیل سے مشاورت کروں گا۔
عدالت نے کہا آپ کی ایک ہفتے کی درخواست ہے آپ چلے جائیں بعد میں کسی سے کیس کی آئندہ تاریخ پتہ کر لیں۔ وقفے کے بعد پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواستوں پر پر 13 جون کے لیے نوٹس ہوئے ہیں ، کیس کی سماعت پرسوں تک ملتوی کردی جائے ، عدالت نے سردار مصروف ایڈوکیٹ کی استدعا پر کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی