Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عید سے پہلے ریلیف نہ مل سکا

Published

on

عمران خان اور بشریٰ بی بی  کو دوران عدت نکاح کیس میں  عید سے قبل ریلیف نہ مل سکا۔ سزا کے خلاف اپیلوں پر خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی آج بھی پیش نہ ہوئے ،بشریٰ بی بی کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے۔

سلمان اکرم راجہ نے بشریٰ بی بی  کی سزا معطل کرنے کی استدعا کی دی۔

جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ آئندہ سماعت پر رضوان عباسی پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیں گے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اگر پراسیکیوشن آجائے اور بحث کرے تو میں بھی بحث کروں گا اور سزا معطلی کی استدعا کروں گا۔

عثمان ریاض گل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ایمرجنسی میں سماعت کی۔بیانات بھی مکمل نہ تھےملزمان کے بیانات کا پراسس بھی مکمل نہیں کیا گیا۔

جج نے استفسار کیا کہ رات گئے سماعتوں سے متعلق بھی کوئی فیصلہ موجود ہے؟

وکیل نے بتایا  کہ فیصلہ موجود نہیں،ملزمان کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد کر دی جاتی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ہمیں شواہد کابھی موقع نہیں دیا۔ نکاح لاہور میں ہوا اورکیس یہاں کر دیا گیا۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کہا کہ اپیل میں سرکار کو فریق بنایا گیا مجھے اعتراض ہے،اگر ثبوت نہیں تو کیس سے ملزمان کو ڈسچارج کردیاجاتاہے۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جان بوجھ کر رضوان عباسی پیش نہ ہوئے، آج وقت ضائع ہوا دو سماعتوں کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔

سلمان اکرم راجہ نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی استدعا کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے اگر رضوان عباسی آئندہ پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیا جائے گا ۔۔آئندہ سماعت ہر اگر اپیل پر دلائل نہ دیے تو سزا معطلی پر دلائل سن لیں گے۔

عدالت نے آج کی سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا شکایت کنندہ کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں لگایا گیا، آئندہ سماعت پر شکایت کنندہ حاضر نہ ہوئے تو سماعت ملتوی نہیں کی جائے گی۔

عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کر دی۔

 

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین