پاکستان

تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ میں دوران آپریشن ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کوئی کارروائی نہ ہوئی

Published

on

ضلع ننکانہ کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ کے آپریشن تھیٹر میں دوران آپریشن مریضہ کی ویڈیو بنائی گئی ۔عملے نے آپریشن تھیٹر میں دوران آپریشن مریضہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

آپریشن تھیٹر میں مریضہ کی برہنہ ویڈیو پر ٹک ٹاک بنانے کے معاملے پر ہسپتال انتظامیہ خاموش ہے تاحال کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ صاحب نے انکوائری کے لئے معاملہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ننکانہ صاحب ڈاکٹر محمد اظہر امین کو بھجوایا لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے سرکاری ہسپتال شاہ کوٹ میں خاتون کی ڈیلوری پر ٹک ٹاک کی ویڈیو ریلیز ہونے کا نوٹس لیا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے سیکرٹری صحت علی جان خان کو اس سلسہ میں فوری کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی، خواجہ عمران نذیر   کاکہنا ہے  اس واقعہ کی مکمل چھان بین کرکے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتالوں میں خواتین کی پرائیویسی کا مکمل تحفظ کیا جائے گا،ہسپتالوں میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ہسپتال انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version