پاکستان
کراچی کا کوئی شہری خودکشی نہ کرے، گورنر ہاؤس آئے، کفالت کروں گا، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے وائرلیس گیٹ پر بیروزگاری سے تنگ شخص کے ہاتھوں بیوی بچوں کے قتل اور خودکشی پر ردعمل کا اظہار کردیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ لوگ کچے مکانات میں رہ کر بڑی مشکل میں زندگی گزار رہے ہیں، ائیر پورٹ کے قریب خودکشی کا واقعہ سامنے آیا اس پر شرمسار ہوں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ کوئی شخص بے روزگار یا بحالت مجبوری خود کشی کا سوچ رہا ہے وہ گورنر ہاؤس آئے،اعلان کرتا ہوں میں اس کی پوری فیملی کی کفالت کا ذمہ لینے کو تیار ہوں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام میں خودکشی حرام ہے،تعلیم، علاج، بے روزگاری سے تنگ ہو تو میرے پاس آؤ مرنے مارنے کا اقدام نہ کرو،اس واقعے کے بعد نگران حکومت کو آنکھیں کھولنی چاہئیں۔