Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

سائنس

کورونا وائرس چین کی لیبارٹری سے لیک ہونے کے ثبوت نہیں ملے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

Published

on

Wuhan Institute of Virology

امریکی انٹیلی جنس کی ڈی کلاسیفائیڈ کی گئی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کو کورونا وائرس چین کی ووہان لیبارٹری سے پھیلنے یا ہیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس ( او ڈی این آئی) دفتر سے جاری ہونے والی چار صفحات کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی انٹیلی جنس کمیونٹی ابھی تک اس امکان کو مسترد نہیں کرتی کہ وائرس چین کی لیبارٹری سے پھیلا لیکن اسے کورونا وائرس چین کی لیبارٹری سے لیک ہونے یا پھیلنے کے ثبوت نہیں ملے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سی آئی اے اور ایک اور ایجنسی اس وائرس کے اصل کا تعین کرنے میں ناکام رہے کہ یہ قدرتی طور پر پھیلا یا لیبارٹری سے، کیونکہ دونوں مفروضے قیاس آرائی پر مبنی ہیں اور ان کے متعلق رپورٹس میں تضاد پایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ووہان انسٹی ٹیوٹ میں کورونا وائرس پر بے تحاشا کام کیا گیا لیکن اس لیبارٹری میں کسی حادثے اور اس کے نتیجے میں وائرس پھیلنے کے ثبوت نہیں ملے۔

کورونا وائرس کے وبائی مرض کی ابتدا سے ہی امریکا میں اس وائرس کے اصل کے متعلق شدید بحت ہوتی رہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین