پاکستان
کراچی میں 15 اگست تک بارش کا کوئی نیا سلسلہ متوقع نہیں، محکمہ موسمیات
کراچی میں جولائی کے پورے مہینے میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 169ملی میٹرریکارڈ ہوئی،رواں ماہ کے دوران مون سون کے 2سسٹم شہر پراثرانداز ہوئے،خلیج بنگال سے آنے والے حالیہ سسٹم کی شدت زیادہ رہی ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں شہر میں ہونے والی بارشوں کے جاری اعداد وشمار کے مطابق کراچی سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 169ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔
نارتھ کراچی 109.5ملی میٹر،گلشن حدید92ملی میٹر،گلشن معمار88.3ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ 76.3ملی میٹر،سعدی ٹاون68.2ملی میٹر،اورنگی ٹاون 65ملی میٹر، جناح ٹرمینل 55.6ملی میٹر،قائد آباد،پی اے ایف بیس فیصل 44ملی میٹر،کراچی ائیرپورٹ 39.9ملی میٹر، ڈی ایچ اے 30.5ملی میٹر،کورنگی 24.4ملی میٹر،ناظم آباد20.5ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
کیماڑی 15ملی میٹر،پی اے ایف بیس مسرور12.5ملی میٹر،گڈاپ ٹاون 12.4ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے کم بارش صدر میں صرف 3ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے مہینے میں داخل ہونے والے مون سون سسٹمز میں خلیج بنگال سے آنے والے حالیہ سسٹم کی شدت زیادہ رہی،15اگست تک شہر میں بارش کا کوئی بھی نیا سلسلہ متوقع نہیں ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور