Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

نامزد وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز

Published

on

نامزد وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی،ذرائع  کے مطابق شہباز شریف کی طبیعت خرابی کے باعث تاخیر سے ایوان میں پہنچے،شہباز شریف ووٹ ڈال کر پارلیمنٹ سے جلدی واپس رہائش گاہ چلے گئے۔

شہباز شریف پارلیمنٹ میں نواز شریف سے بھی نہ مل پائے شہباز شریف کو فلو اور گلے کے درد کی شکایت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دوا لے رہے ہیں اور ساتھ ڈاکٹرز نے آرام کو مشورہ بھی دیا ہے۔

شہباز شریف نے طبیعت خرابی کے باعث ماسک بھی پہن رکھا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین