Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پوری مرزا فیملی کے کاغذات نامزدگی مسترد

Published

on

بدین میں این اے 23 پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنماؤں اورمرزا فیملی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

مرزا فیملی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی رسول بخش چانڈیو نے اعتراضات جمع کروائے تھے۔اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ مرزا فیملی بینکوں کی نادہندہ ہے۔

ریٹرننگ آفیسر (آر او) محمد نواز نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مرزا فیملی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

آر او نے کاغذات این اے 223 پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا اور ان کے بیٹے حسام مرزا کے بھی کاغذات مسترد کردیے۔

مرزا فیملی کے پی ایس 70، 71 اور 72 کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین