Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان، قاسم سوری اور اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد

Published

on

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔

اعتراض کیا گیا تھا کہ عمران خان کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نا اہل ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر این اے 122 کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 سے خرم لطیف کھوسہ کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، این اے 122 سے مجموعی طور پر11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 263 کوئٹہ سے پاکستان تحریک انصاف کے قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

ریٹرنگ آفیسر کے مطابق قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی ڈیفالٹ، مفرور اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پر مسترد کیے گئے۔

اسی طرح حلقہ این اے 264 کوئٹہ سے سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کے پاس متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا اقامہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین