Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جج کی عدم دستیابی، خدیجہ شاہ کے ضمانتی مچلکے جمع نہ ہو سکے

Published

on

خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس اورعسکری ٹاورحملہ کیس میں خدیجہ شاہ کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں ہو سکے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید جیل ٹرائل میں مصروف ہیں۔۔ فاصل جج کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے ضمانتی مچلکوں کی منظوری نہیں ہو سکی۔

فاضل جج کی منظوری کے بعد ہی ضمانتی مچلکے جمع ہو سکتے ہیں، خدیجہ شاہ کا شوہراور بیٹا مچلکے جمع کرانے کیلئے انسداد دھشت گردی عدالت آئے، رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

خدیجہ شاہ کے دو مقدمات مین لاہورہائیکورٹ نے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے،خدیجہ شاہ کی جناح اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

عدالت عالیہ نے ٹرائل کورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے، خدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں دو دو لاکھ کے دو مچلکے جمع ہونا ہیں،عسکری ٹاور حملہ کیس میں پانچ پانچ لاکھ کے دو مچلکے جمع ہونا ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین