Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

Published

on

وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پورکے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔۔ یہ وارنٹ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے پر تشدد مظاہروں کے کیس میں جاری کئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت 12ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

پی ٹی آئی کے جن دیگر رہنماؤں کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں ان میں شیریں مزاری،مراد سعید،مسرت جمشید چیمہ،شبلی فراز  بھی شامل ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ملک اعجاز آصف نے کی۔ عدالت نے وارنٹ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی درخواست پر جاری کیے۔

ملزمان پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں ،اہم تنصیبات،پولیس اہلکار و افسران پر حملے کا الزام ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین