دنیا
یوکرین کا جوابی حملہ سست ہونے پر حیرت نہیں، یہ مشکل اور انتہائی خونی ثابت ہوگا، سربراہ امریکی افواج
امریکی افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک میلی نے کہا ہے کہ یوکرین کا روس پر جوابی حملہ اس کی فوج کے لیے انتہائی مہنگا ہوگا اور دو ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔
نیشنل پریس کلب واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک میلی نے کہا کہ یوکرین کا جوابی حملہ سست رفتار ہونے پر مجھے کوئی حیرت نہیں۔
جنرل مارک میلی نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ یہ جوابی حملہ چھ، 8 یا 10 ہفتے لے سکتا ہے، یہ بہت مشکل ہوگا، یہ طویل بھی ہوگا اور انتہائی خونی بھی ہوگا۔ روس کی بچھائی گئی مائن فیلڈز نے یوکرین کی پیشقدمی کو روکا ہوا ہے۔
جنرل مارک میلی نے خبردار کیا کہ کوئی بھی کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہے، یوکرین اپنے مضبوط ترین دشمن کے خلاف بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔
جنرل مارک میلی سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا یوکرین کو کلسٹ بم فراہم کرے گا جن پر 100 سے زیادہ ملکوں نے شہری نقصان کی بنیاد پر پابندی لگا رکھی ہے، تو جنرل مارک میلی نے کہا کہ ہمارے پاس ہر طرح کے آپشن ہیں، لیکن حتمی فیصلہ صدر بائیڈن کا ہوگا۔
یوکرین کی افواج نے جون کے آغاز میں سرحد پر کئی سیکشنز سے جوابی حملے کا آغاز کیا تھا لیکن انہیں بھاری نقصان کا سامنا ہے، روس کی سکیورٹی کونسل کے مطابق اس جوابی حملے میں یوکرین کے 13 ہزار فوجی مارے جا چکے ہیں۔صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ اس حملے میں یوکرین 259 ٹینک اور 780 آمرڈ گاڑیاں گنوا چکا ہے۔
یوکرین کے حکام نے بھی اعتراف کیا کہ انہیں اس جوابی حملے میں مشکلات کا سامنا ہے، صدر زیلنسکی نے کہا کہ یہ آپریشن توقع سے آہستہ ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال