Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مسافروں کے حقوق متاثر کرنے پر ایئر بلیو اور سیرین ایئر کو نوٹس

Published

on

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں میں تاخیر اور مسافروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر سیرین ائیر اور ائیر بلیو کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پروازوں میں طویل تاخیر اور متعدد منسوخیوں نے بڑی تعداد میں مسافروں کو متاثر کیا،سیرین ایئر اور ایئر بلیو کو بالترتیب 2 جنوری اور 15 جنوری کو نوٹس جاری کیے گئے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ائیر بلیو، سیرین ائیر اپنے اپنے فلائٹ آپریشنز بروقت اور باقاعدگی سے انجام دینے میں ناکامی رہیں،دونوں آپریٹرز نے تسلیم شدہ ریگولیٹری قوانین کو نظر انداز کیا جس سے مسافروں کے لئے خاصی مشکلات پیدا ہوئیں۔

 جس پر ائیر بلیو اور سیرین ائیر کو مالی جرمانے، لائسنس کی معطلی یا منسوخی جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ طے شدہ پروازوں کی تعداد کو کم کرنے جیسے اقدامات بھی عمل میں لائے جاسکتے ہیں، نوٹس میں دونوں آپریٹرز کو سات دن میں اپنے اپنے جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین