Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت کو نوٹس

Published

on

How many electricity consumers got relief from 201 to 500 units in Punjab? Details have been released

سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فردر ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکسز   کے خلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اداروں پر رجسٹریشن کا قانون لاگو نہیں ہوتا، قانون کے مطابق فردر ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکسز رجسڑیشن نہ کروانے والے اداروں پر لاگو ہوتا ہے، جی ایس ٹی ہمارے ادارے پہلے ہی ادا کر رہے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آدھا ٹیکس دینا ہے آدھا نہیں یہ عجیب بات ہے،آپ یا تو کہیں ہم پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگتا،ہم اس کیس میں نوٹس کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین