ٹاپ سٹوریز
آڈیو لیک، بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو نوٹس، فرانزک کرانے کا حکم
اسلام آبادہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بشری بی بی اورلطیف کھوسہ کی آڈیو کا فرانزک کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ پیمرا بتائے لوگوں کی نجی گفتگو کیسے ٹی وی چینلز پر نشر ہورہی ہے؟
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی درخواست کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو آڈیو کے فرانزک کا حکم دیا اور کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ سب سے پہلے آڈیو کہاں سے جاری ہوئی۔
عدالت نے درخواست کی کاپی ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس بھی رپورٹ دیں کہ آڈیو کس نے ریلیز کی۔
عدالت نے ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس بابر ستار نے سماعت کے آغاز پر سردار لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ درخواست پر رجسٹرار آفس کا کیا اعتراض ہے؟
لطیف کھوسہ نے بتایا کہ اعتراض ہے کہ الگ درخواست دائر کریں، متفرق درخواست کیسے کر سکتے ہیں۔آڈیو لیکس کیس میں متفرق درخواست دائر ہوسکتی ہے،وکیل اور موکل کے درمیان گفتگو پر استحقاق ہوتا ہے۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ بگ باس سب سن رہا ہوتا ہے آپ کو تو پتا ہونا چاہیے۔جسٹس بابر ستار کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آڈیو کون ریکارڈ کر رہا ہے؟
لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ سب کو پتا ہے کون ریکارڈ کرتا ہے، اس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ مفروضے پر تو نہیں چل سکتے۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ میرا نہیں پورے ملک کے وکلاء کا مسئلہ ہے،وکیل موکل سے آزادی سے بات نہ کر سکے تو نظام انصاف کیسے چلے گا۔
جسٹس بابر ستار نے سوال کیا کہ کیا آڈیو سوشل میڈیا پر آئی ہے؟ اس پر لطیف کھوسہ نے بتایا کہ آڈیو تمام ٹی وی چینلز نے نشر کی۔
جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ سب سے پہلے ٹوئٹر پر آئی یا کہیں اور؟ یہ معلوم ہوجائے ریلیز کہاں ہوئی ہے تو پتا چل سکتا ہے ریکارڈ کس نے کی۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیمرا ویسے تو کسی کا نام لینے پر بھی سکرین بند کر دیتا ہے،مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا کہ آپکا فون محفوظ نہیں۔
عدالت نے مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی