پاکستان
23 ارکان کا حلف، وزیراعلیٰ اور سپیکر آئینی ذمہ داری پوری کریں، اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے حوالے سے دیگر اپوزیشن ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرعباداللہ کا کہنا تھا کہ 23 ارکان کے حلف نہ اٹھانے سے سینیٹ کے لیے خیبرپختونخوا کا الیکٹورل کالج پورا نہیں، وزیراعلیٰ نہیں چاہتے کہ الیکٹورل کالج مکمل ہو، وزیراعلیٰ اور اسپیکر اپنا کردار ادا کرنے کی بجائے سیاسی ورکرکاکردار ادا کر رہے ہیں۔
عباداللہ نے کہا کہ ہم نے نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کےلئے باربار درخواستیں دی ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ اس مسئلے کو الیکشن کمیشن یا عدالت میں چلایا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی مسئلے سیاست دان مل کر حل کریں، ہم آج بھی حکومت کو پیشکش کررہے ہیں کہ آئے اور مسائل کے حل کےلئے مذاکرات کرے۔
عباداللہ نے کہا کہ صوبائی اسمبلی اسپیکر قاسم سوری والی زہنیت چھوڑ دیں اور وہ فوری طور پر اجلاس بلاکر آئینی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
اپوزیشن رہنما ارباب عثمان کا کہنا تھا کہ نوٹیفائی خواتین اراکین کو حلف برداری سے روکنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔