Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

لاہور میں تھیٹرز کی بندش کے خلاف درخواست پر تھیٹرز ایسوسی ایشن کا لیٹر ہیڈ نہ ہونے کا اعتراض عائد

Published

on

لاہور ہائیکورٹ  نے  تھیٹروں کی بندش کے خلاف درخواست پر تھیٹرز ایسویسی ایشن کا اتھارٹی لیٹر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں تھیٹرز بند کرنے کی حکومتی کارروائی کو چیلنج کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار تنظیم کا  اتھاڑتی لیٹر ساتھ نہیں لگایا گیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ پہلے ایسوسی ایشن کا اتھارٹی لیٹر درخواست کے ساتھ لگایا جائے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ کمشنر لاہور  بغیر کسی قانونی جوازکے تھیٹرز بند کر رہے ہیں اور تھیٹرز کو فحاشی کا نام دیکر کارروائی کی جا رہی ہے۔

درخواست میں وضاحت کی گئی کہ تھیٹرز میں کسی قسم کی فحاشی نہیں ہورہی بلکہ شہریوں کو صاف ستھری تفریح فراہم کی جارہی ہے۔ تھیٹرز کی بندش سے مالکان، فنکاروں اور عملے کومعاشی مشکلات کا سامنا ہے۔۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تھیٹرز کیخلاف حکومتی کارروائی روکتے ہوئے تھیٹرز فوری کھولنے کا حکم دیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین