پاکستان

اوگرا نے گیس کی قیمت 50 فیصد بڑھادی

Published

on

ملک بھر میں  صارفین کے لیے قیمتیں بڑھادی گئیں، اوگرا نے سوئی نادرن کیلئے اوسطاً 50 اور سوئی سدرن کیلئے 45 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، اطلاق یکم جولائی  سے ہوگا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  نے سوئی نادرن کےلیےگیس کی اوسط قیمت میں 415روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، اور سوئی سدرن کےلیے   417روپے23پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی ہے ۔۔

اضافے کے بعد  سوئی نادرن  کی اوسط قیمت 1238روپے 68پیسے ایم ایم بی ٹی یو۔ اور سوئی سدرن کی اوسط قیمت 1350روپے ایم ایم بی ٹو  ہو جائے گی۔

اوگرا کے مطابق  گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا تاہم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version