Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

تیل و گیس کمپنیاں پاکستان میں 3 سال میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کریں گی

Published

on

وزیراعظم سے پٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداوری کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی، ملکی و غیر ملکی پٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری شعبے کا وزیراعظم کی قیادت پر اعتمادکا اظہار کیا،پٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں نے 3 سال میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کااعلان کیا۔
وفد کے شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلےوزیراعظم ہیں جو سنجیدگی سے اس شعبے پر توجہ دے رہے ہیں،مشاورتی عمل کا حصہ بنانے،مسائل سننے اور سنجیدگی سے حل ڈھونڈنے پر آپ کے مشکور ہیں،3 سال میں 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے پٹرولیم اور گیس کی تلاش کیلئے 240 جگہ کھدائی کی جائےگی۔
وزیراعظم نے پٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیز کو آف شور ذخائر ڈھونڈنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش ہماری اولین ترجیح ہے،پاکستان تیل اور گیس کی درآمد پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے،مقامی ذخائر سے پیداوار پرپاکستان کا قیمتی زرمبادلہ بچے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مقامی ذخائر کی پیداوار سے عام آدمی کیلئے ایندھن اور گیس سستے ہوں گے،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل دینے کی ہدایت کی،وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی،کمیٹی ذخائر کی تلاش کی پالیسی تشکیل دینے کیلئے تجاویز مرتب کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین