کھیل
شادی کارڈز تقسیم کرنے کے بعد اولی رابنسن کی منگیتر سے علیحدگی، سپورٹس انفلوئنسر سے دوستی
انگلش کرکٹر اولی رابنسن نے اپنی منگیتر اور دو سالہ بیٹی کی ماں لارن روز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق ان کی شادی کے کارڈز تک تقسیم ہو چکے تھے۔
رابنسن اور لارن روز گزشتہ 8 سال سے ساتھ تھے، اس جوڑے کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے اور انہوں نے اکتوبر کے مہینے میں شادی کرنی تھی، جس کے کارڈز دوستوں اور رشتہ داروں میں تقسیم ہو چکے تھے ۔
ایشز سیریز میں بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھانے والے اولی رابنسن نے ایشز سیریز کے دوران ہی لارن روز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اولی رابنسن سپورٹس انفلوئنسر میا بیکر کے ساتھ ریلیشن شپ میں آگئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق 5 میچوں کی ایشز سیریز کے دوران ہی رابنسن اور لارن کے تعلقات خراب ہوئے جس کی وجہ سے ان کی پرفامنس متاثر ہوئی اور وہ کارکردگی نہ دکھا سکے، آخری 2 میچوں میں اولی رابنسن کو ڈراپ بھی کر دیا گیا۔
میا بیکر مشہور سپورٹس انفلوئنسر ہیں اور انکے انسٹا گرام پر بڑی تعداد میں فالورز بھی ہیں ، میا بیکر اکثر مشہور برینڈز کی پروموشن کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتی ہیں ۔
29 سالہ اولی رابنسن نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے سابقہ منگیتر اور اپنی 2 سالہ بیٹی کی ماں لارن کی تمام تصاویر ہٹا دی ہیں ،اور اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے انہوں نے لارن روز کو ہٹا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رابنسن کی علیحدگی کے بعد لارن روز گہرے صدمے میں چلی گئی ہیں ، چونکہ وہ انگلش کرکٹر کے ساتھ گزشتہ 8 سال سے ساتھ تھے اور وہ ان سے بہت محبت کرتی تھیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی