پاکستان
عمر کوٹ : چاروں ٹانگیں کٹی اونٹنی ملی، زندہ کی ٹانگیں کاٹی گئیں یا مرنے کے بعد، ابھی علم نہیں
صوبہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی ایک تحصیل کنری کے قریب مورجھنگو موڑ پر چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی ملی ہے۔
اونٹنی کے مالک عبدالرشید کپری کے مطابق اونٹنی کچھ عرصہ سے بیمار تھی کل دوسرے اونٹوں کے ساتھ چرنے گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کا صبح گاؤں کے لوگوں کے اطلاع دینے پر معلوم ہوا ہے، ابھی معلوم نہیں ہے کہ زندہ اونٹنی کی ٹانگیں کاٹی ہیں یا مرنے کے بعد کاٹی گئیں ہیں۔
اونٹنی کے مالک کا کہنا ہے کہ کسی پر الزام لگانا نہیں چاہتے ابھی معلومات کر رہے ہیں تاحال اونٹنی کے مالک کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے۔
یاد رہے کہ چند دنوں میں صوبہ سندھ میں اونٹنی کی ٹانگ کٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
چند روز قبل سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ایک اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی جسے علاج کے بعد اب مصنوعی ٹانگ لگا کر کھڑا ہونے کے قابل کردیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور