Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ میں پولیس وینز کے نجی استعمال کی شکایات پر تمام گاڑیوں میں ٹریکر لگا دیئے گئے

Published

on

سندھ میں پولیس کی موبائل وینز ذاتی کاموں میں استعمال کی شکایات پر اعلی صوبے بھر کے تھانوں اور اسپیشل یونٹس کے زیر استعمال گاڑیوں میں ٹریکرز لگا دیئے گئے۔

سندھ پولیس کے مطابق مجموعی طور پر ساڑھے پانچ ہزار گاڑیوں میں ٹریکرز لگانے کا کام شروع کیا گیا ہے، تاحال چار ہزار گاڑیوں اور موبائلز میں ٹریکرز کی تنصیب مکمل کی جاچکی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سرکاری موبائل وینز کے بے جا استعمال اور ایندھن کے ضیاع کی شکایات پر فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس موبائلز کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے کے لیے مانیٹرنگ روم بھی بنا دئیے گئے ہیں۔

تمام زونز کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز کے دفاتر میں مانیٹرنگ روم بنائے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں پولیس کے زیر استعمال مزید ڈیڑھ ہزار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں بھی ٹریکرز لگائے جائیں گے۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین