Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

عید پر 6 اردو، ایک پنجابی فلم ریلیز، تیری میری کہانیاں اور کیری آن جٹا تھری کو سب سے زیادہ شو ملے

Published

on

عید الاضحی پر رواں سال 75 سالہ تاریخ میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانی اور غیر ملکی فلمیں ریلیز کی گئیں۔ 

عیدقرباں پر6 اُردو جبکہ ایک پنجابی فلم ریلیز کی گئی ہے،اُردو فلموں میں وی آئی پی، تیری میری کہانیاں، بے بی لیشئز، آر پار، مداری، اوراینی میٹڈ مووی اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ اور پنجابی فلم لاڑے دا ویاہ، شامل ہیں۔ 

عیدالضحیٰ پر پاکستانی سینما گھروں پر ریلیز کی جانے والی فلموں کی فہرست میں وہ B اور C کلاس فلمیں شامل نہیں ہیں،جن کی رسائی سلوراسکرین سنیما گھروں تک نہیں ہے،اس درجے کی دو سے تین پنجابی فلمیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں پشتو فلمیں بھی عید پر ریلیز کی گئی ہیں،ان فلموں کو بھی شامل کرلیا جائے تو اس عید الاضحی پر صرف پاکستانی فلموں کی تعداد ہی درجن کے لگ بھگ ہوجاتی ہے۔ 

مقامی فلموں کے علاوہ اس عید پر ہالی وڈ کی میگا مووی ’انڈیانا جونز‘ بھی ریلیز کی جارہی ہےجبکہ بھارتی پنجابی اداکاروں پر مشتمل(کسی دوسرےملک کے فلم رائٹس کے ساتھ ریلیز)فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ 

عید کے پہلے روز اینی میٹڈ مووی ’اللہ یار اینڈ دا 100 فلاورز آف گاڈ‘ اور ہالی وڈ فلم ’انڈیا جونز اینڈ دا ڈائل آف ڈیسٹینی‘ ریلیز نہیں کی گئیں۔ ان ک نمائش آج عید کے دوسرے روز سے کی جائے گی۔ 

عید کےپہلے روز سب سے ذیادہ شوزپاکستانی مووی ’تیری میری کہانیاں‘ کو ملے جن کی مجموعی تعداد 174 ہے،دوسرے نمبر پر بھارتی پنجابی فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ ہے جس کو 100 شوز ملے ہیں۔  

واضح رہے کہ یہ فلم صرف پنجاب سرکٹ میں ریلیز کی گئی ہے۔ کراچی، حیدر آباد سمیت جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں اس فلم کی نمائش نہیں کی گئی۔ 

تیسرے نمبر پر وی آئی پی، ہے، جس کے شوز کی مجموعی تعداد پہلے روز 79 رہی،بے بی لیشئز، کو صرف 65 شوز مل سکے،آر پار، کو صرف 31 شوز مل سکے،مداری، کو 23 شوز ملے ہیں،عید کی واحد پنجابی فلم ’لاڑے دا ویاہ‘ کو پورے پنجاب سرکٹ میں صرف 3 شوز ملے ہیں۔ 

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین