شوبز
تھیٹر فیسٹیول کے 11 ویں روز پنجابی ڈرامہ ’ انھی مائی دا سفنہ‘ پیش کیا گیا
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں "پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے گیارہویں روز اجوکا تھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر پنجابی ڈرامہ ”انھی مائی داسُفنہ“ پیش کیا گیا۔
ڈرامے کو پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے واقعات کے تناظر میں ترتیب دیا گیا
جس کے ڈائریکٹر و رائٹر شاہد ندیم تھے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں نسیم عباس، عثمان، رضیہ، ملک قیصر، عثمان ضیائ، بلال مغل، شہزاد صادق، رضوان ریاض، مدثر، رانیہ محسن، حیفہ شامل تھے۔
ڈرامہ 1947ءکی تباہ کن تقسیم کی سچی کہانیوں میں سے ایک متاثر کن کہانی تھی، ڈرامے کو پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے انسانیت سوز واقعات کے تناظر میں ترتیب دیا گیا۔
ڈرامے میں ایک نابینا عورت اور ایک بزرگ رنگ ساز کی کہانی بتائی گئی جو تقسیم کے وقت اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے تھے اور اب صرف خوابوں میں ہی سرحد پار کرکے اپنے وطن کی سیر کرتے ہیں۔
ڈرامے میں موسیقی کے لائیو تڑکے سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔ تھیٹر میں شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فنکاروں کی زبردست پرفارمنس کو خوب سراہا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی