شوبز
تھیٹر فیسٹیول کا 24 واں دن، ڈرامہ ’ شب بخیر ماں‘ پیش کیا گیا
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے 24ویں روز تھیٹر پلے ”شب بخیر ماں“ پیش کیاگیا
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ 24ویں روز تھیٹر پلے ”شب بخیر ماں“ آڈیٹوریم ون میں پیش کیاگیا، جس کی رائٹر Marsha Norman اور ڈائریکٹر ثمینہ نذیر تھیں، مارشا نارمن امریکی ڈرامہ نگار، اسکرین رائٹر اور ناول نگار ہیں جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں منال صدیقی اور رَچنا کرپالانی شامل ہیں۔
یہ ڈرامہ ناظرین کو وجود کے جوہر میں جھانکتے ہوئے ایک ایسے سفر پر لے جاتا ہے جہاں وجود اور فراموشی کے درمیان انتخاب کرنے کا بنیادی مسئلہ مرکزی مرحلے میں داخل ہوتا ہے۔
ڈرامے کی کہانی ایک ماں بیٹی کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میں سارہ نامی بیٹی اپنی ناکام شادی، بیماری اور معاشرے کے رویوں سے تنگ آ کر خود کشی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، اس فیصلے سے اس کی ماں اور سارہ کے درمیان مکالموں کی جنگ چھڑ جاتی ہے۔
یہ ڈرامہ آپ کو ایک گہری کھوج پر لے جاتا ہے، ڈرامہ آپ کو زندگی کی اہمیت کی پیچیدہ تہوں کو کھولنے کے لیے باہر نکلتا ہے، تھیٹر میں منال صدیقی اور رچناکرپالانی کی حقیقت سے قریب تر اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی