شوبز

تھیٹر فیسٹیول کا 24 واں دن، ڈرامہ ’ شب بخیر ماں‘ پیش کیا گیا

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے 24ویں روز تھیٹر پلے ”شب بخیر ماں“ پیش کیاگیا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ 24ویں روز تھیٹر پلے ”شب بخیر ماں“ آڈیٹوریم ون میں پیش کیاگیا، جس کی رائٹر Marsha Norman اور ڈائریکٹر ثمینہ نذیر تھیں، مارشا نارمن امریکی ڈرامہ نگار، اسکرین رائٹر اور ناول نگار ہیں جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں منال صدیقی اور رَچنا کرپالانی شامل ہیں۔

 یہ ڈرامہ ناظرین کو وجود کے جوہر میں جھانکتے ہوئے ایک ایسے سفر پر لے جاتا ہے جہاں وجود اور فراموشی کے درمیان انتخاب کرنے کا بنیادی مسئلہ مرکزی مرحلے میں داخل ہوتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی ایک ماں بیٹی کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میں سارہ نامی بیٹی اپنی ناکام شادی، بیماری اور معاشرے کے رویوں سے تنگ آ کر خود کشی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، اس فیصلے سے اس کی ماں اور سارہ کے درمیان مکالموں کی جنگ چھڑ جاتی ہے۔

یہ ڈرامہ آپ کو ایک گہری کھوج پر لے جاتا ہے، ڈرامہ آپ کو زندگی کی اہمیت کی پیچیدہ تہوں کو کھولنے کے لیے باہر نکلتا ہے، تھیٹر میں منال صدیقی اور رچناکرپالانی کی حقیقت سے قریب تر اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version