Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

تھیٹر فیسٹیول کا 27 واں روز، شیما کرمانی نے تحریک نسواں پر ڈرامہ پیش کیا

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے ستائیسویں روز تحریک نسواں کی جانب سے تھیٹر پلے ”زیست“ پیش کیاگیا

 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے ستائیسویں روز تحریک نسواں کی جانب تھیٹر پلے ”زیست“ اردو زبان میں پیش کیاگیا، تھیٹر کی رائٹر، ڈائریکٹر اور کوریوگرافر شیما کرمانی ہیں۔

 ڈرامہ کی کاسٹ میں نینا بلیک،، تابتہ، رمیشا، آسیہ، شازیہ، صبیحہ، بشریٰ، زہرا اور شیما کرمانی شامل ہیں۔

”زیست“ امرتا پریتم کی مختصر کہانیوں کے دلکش جوہر کو زندہ کرتا ہے، یہ ڈرامہ زندگی اور ہوا کے علامتی کرداروں کے ذریعے آج کی خواتین کی زندگی کی حقیقت سے پردہ اٹھاتا ہے، جیسے زندگی اور ہوا معاشرتی منظر نامے کو عبور کرتی ہے۔

 یہ ڈرامہ کثیر جہتی چیلنج اور کامیابیوں کو بیان کرتا ہے جو خواتین کے تجربات کو تشکیل دیتے ہیں، ”زیست“ عصری مسائل پر گہری نظر رکھتے ہوئے خواتین کے کردار اور خواہشات کی گہرائی سے تحقیق کرتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین