پاکستان
سندھ کے احتجاج پر وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
سندھ کا احتجاج رنگ لےآیا۔وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔
وزیراعظم نے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعنیات کیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعظم آفس نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
اس سے قبل وزیراعظم نے سندھ کے خدشات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے رابطہ کرتے ہوئے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین کی یک طرفہ تعیناتی پر اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے بھی مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔