Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عید کے کون سے دن کس شہر میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Published

on

محکمہ موسمیات نے عید کے پہلے روز اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث بارش کا سلسلہ 10 سے 15 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا میں 10 سے 15 اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔

اسلام اباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے،لاہور، فیصل اباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں 12 سے 14 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے،، کراچی، حیدراباد، سکھر،، جیکب اباد میں 13 اور 14 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث 13 سے 15 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے بالائی خیبر پختوا، کشمیر ،مری ،گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین