پاکستان
اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں کس روٹ پر چلیں گی؟ کتنے سٹاپس ہوں گے؟
ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی،سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی
اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں آج سے پہنچنا شروع ہو گئیں، پہلی کھیپ میں آٹھ بسیں اسلام آباد پہنچ چکیں مزید بائیس آئندہ کل تک پہنچ جائیں گیں۔ ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی۔
تیس بسیں ابتدائی طور پر دو مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ جن میں پہلا رووٹ روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، G-11 تا پمز ہسپتال ہوگا،پہلے روٹ میں بس G-11 مرکز، G-10 مرکز، G-9 مرکز اور G-8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی یہ روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔
دوسرا روٹ پمز سے شروع ہوکر بری امام تک ہوگا،دوسرے روٹ میں یہ سروس G-7، G-6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔
یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی.اس سروس میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور