Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر، انڈے، کٹے، مرغیاں، سب فراڈ تھا، فراڈیوں کو دوبارہ نہیں آنے دیں گے، نواز شریف

Published

on

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کہا تھا 50 لاکھ گھر بناکر دیں گے،ایک بندا ہاتھ کھڑا کرے جسے کوئی گھر ملا ہو،کہاں گئے وہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں، اربوں روپے کے بلین ٹری لگائے کہاں گئے، 350 ڈیم کہاں گئے کہیں ڈیم نظر آتا ہے،وہ انڈے ، مرغیاں، کٹے کہاں گئے سب فراڈ تھا فراڈ ،ہمارے دور میں 5 لاکھ کی گاڑی، موٹر سائیکل 70 ہزار کی ملتی تھی،یہ فراڈ لوگ تھے ہم ان فراڈیوں کو دوبارہ نہیں آنے دینگے۔

قصور کے علاقے کھڈیاں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ الیکشن تو پرسوں ہیں مگر جشن آج ہی منایا جارہا ہے،قصور میں جلسہ گاہ سے باہر ایک اور جلسہ ہے،نوجوان کہہ رہے ہیں آئی لو یو،نواز شریف آپ کے جذبات پر قربان ہے،ہم سب یوتھ ہیں میرے اندر بھی یوتھ کا جذبہ ہے،الحمدللہ یوتھ تو ن لیگ کے ساتھ ہے،یہ سب خوشی کا اظہار کررہے ہیں کہ شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑ رہا ہے، شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں انہیں یقین ہے کھڈیاں کی تقدیر بدلنے والی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے، مجھے نہ نکالا جاتا دعوے سے کہتا ہوں آپ میں سے کوئی بے روزگار نہ ہوتا،میرا دور جاری رہتا تو آج پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا،کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی والے بھی سن لیں پورا ملک خوشحال ہوتا، ہمیں بہت ٹھوکریں لگی ہیں ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، ہم نے ان مشکلوں سے باہر نکلنا ہے پھر ترقی کی  دوڑ میں شامل ہونا ہے،ہم نے پھر سے ایشین ٹائیگر بننا ہے، آپ لوگ بنائیں گے، شہباز شریف وعدہ کریں کھڈیاں میں دانش اسکول بنائیں گے، کھڈیاں کی سڑکیں پیرس کی سڑکوں سے بھی اچھی بنیں گی،کھڈیاں کا راستہ کسی موٹروے سے کم نہیں ہونا چاہئے،قصور نے کیا قصور کیا ہے جو یہاں یونیورسٹی نہیں بنے گی، شہباز شریف ان کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ہونا چاہئے،شہباز شریف صاحب یہاں بڑا خوبصورت اسٹیڈیم بننا چاہئے،کوٹ رادھا کشن کو بھی یہ تمام چیزیں ملنی چاہئیں۔

نواز شریف نے کہا کہ جب میرا دور تھا تو پاکستان میں خوشحالی تھی،یہ دھرنوں میں مصروف تھے ہم لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں مصروف تھے،یہ دھرنوں میں مصروف تھے ہم سستی کھاد دینے میں مصروف تھے،میرے دور میں ٹریکٹر 8 لاکھ روپے کا تھا آج 38 لاکھ روپے کا ہے، شہباز شریف آپ نے کسانوں کو ٹیوب ویلز پر سولر لگا کرد ینے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم نوجوان بیٹوں، بیٹیوں کو لیپ ٹاپ دیں گے، ہم نوجوانوں کو ہنر بھی سکھائیں گے اور باعزت روزگار بھی دینگے،انہوں نے کہا تھا 50 لاکھ گھر بناکر دیں گے،ایک بندا ہاتھ کھڑا کرے جسے کوئی گھر ملا ہو،کہاں گئے وہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں، اربوں روپے کے بلین ٹری لگائے کہاں گئے، 350 ڈیم کہاں گئے کہیں ڈیم نظر آتا ہے،وہ انڈے ، مرغیاں، کٹے کہاں گئے سب فراڈ تھا فراڈ ،ہمارے دور میں 5 لاکھ کی گاڑی، موٹر سائیکل 70 ہزار کی ملتی تھی،یہ فراڈ لوگ تھے ہم ان فراڈیوں کو دوبارہ نہیں آنے دینگے،ہم اس ملک کو دوبارہ ڈگر پر لائیں گے دوبارہ تعمیر کرینگے،نوجوان ہمارے ساتھی بنیں گے کندھے سے کندھا ملا کر پاکستان کی تعمیر کرینگے،شہباز شریف یہاں پر یونیورسٹی، اسپتال، دانش اسکول، اسٹیڈیم بناکر دینگے،کھڈیاں والوں آپ لوگوں پر 20 ارب روپے قربان ہیں، مسلم لیگ ن  کے دور میں روٹی 4 روپے کی تھی،جب یہاں اسٹیڈیم بنے گا تو شہباز شریف کو لیکر خود افتتاح کرنے آؤں گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین