Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں ایک لاکھ 30 ہزار والدین بچوں کی پولیو ویکسینیشن سے انکاری ہیں، سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات

Published

on

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک لاکھ تیس ہزار والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین پلانے سے انکاری ہیں، پولیو سے انکاری والدین کو سمجھانے کے لئے ایڈیشنل کمشنر سمیت مختلف لوگوں کو ذمہ داری دی ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات  کے دوران محکمہ صحت سے متعلقہ سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر کی تعلیم انٹر ہوتی ہے اس کے بعد مزید ٹریننگز ہوتی ہیں،مختلف حادثات کے نتیجے میں ذخمی ہونے والے مریضوں اور امراض سے نمٹنے کی بھی ٹریننگ دیتے ہیں،لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کیپسٹی بلڈنگز ٹریننگز جاری رہتی ہیں
وزیر صحت نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وقتا فوقتا لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹرینگ چلتی رہتی ہے،ساٹھ سال کی عمر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ریٹائر ہوتی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ پولیو سے انکاری والدین کو سمجھانے کے لئے ایڈیشنل کمشنر سمیت مختلف لوگوں کو رکھا ہے،لیڈی ہیلتھ ورکرز انکاری والدین کی نشاندہی کرتی ہیں،کراچی میں ایک لاکھ تیس ہزار والدین پولیو سے انکاری ہیں۔

وزیر صحت نے بتایا کہ 19000سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز صوبے مین کام کر رہی ہیں،لیڈی ورکرز کو رہائش کے لئے کوئی جگہ نہین دی جاتی، سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ ہونے والے لیڈی ہلیتھ ورکرز کو چینی گورنمنٹ کے تعاون سے ایک ہزار گھر بنا کردئیے جائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین