کھیل
قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ
قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور کی تعیناتی کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں قائم قام چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ 16جنوری کومینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں میری تعیناتی کی مدت میں ایک ماہ کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
شاہ خاور نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کےبعد پی سی بی کے الیکشن کااعلان کریں گے۔
شاہ خاور نے کہا کہ پی سی بی میں میری تقرری بطور الیکشن کمشنر ہوئی ہے،میرا پہلا کام پی سی بی چیئرمین کا الیکشن کرانا ہے، ذکا اشرف کے بعد محسن نقوی متبادل کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
شاہ خاور نے کہا کہ 16 جنوری کو مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا،8 بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی یقینی بنانی ہے۔