Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (IPP’s) کو دس سال میں ایک کھرب روپے ادائیگیاں کی گئیں، ذرائع پاور ڈویژن

Published

on

One trillion rupees paid to Independent Power Producers (IPP's) in 10 years, sources Power Division

کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 10سال میں 26 آئی پی پیز کو ایک کھرب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ 2015 سے اب تک گیس اور فرنس آئل پر چلنے والے آئی پی پیز کو ادائیگیاں کی گئیں۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یہ آئی پی پیز پاور جنریشن پالیسی کے تحت قائم کیے گئے تھے۔ گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو 10سال میں 536.30ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق آئی پی پیز پاور جنریشن پالیسیز 1994 سے پہلے، 1994 اور 2002 میں بنائی گئیں،گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو 10 سال میں 536.30 ارب روپے کی کیپیسیٹی پیمنٹ کی گئی،فوجی کبیر والا کو 14.271 ارب روپے، لبرٹی ڈھرکی پاور لمیٹڈ کو 25.5 ارب روپے ادا ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ روش پاک پاور لمیٹڈ کو 60 ارب روپے، اوچ پاور لمیٹڈ کو 77.314 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئیں، اوچ-II کو 120.137 ارب روپے، فاؤنڈیشن پاور کو 37.9 ارب روپے ادا کیے گئے،سفیر پاور کو 39.377 ارب روپے اور سیف پاور کو 38.80 ارب روپے کیپسٹی چارجز کی ادائیگی ہوئی،اورینٹ پاور کو 39 ارب روپے، اینگرو پاور جن کو 35.373 ارب روپے اور ہالمور کو 48.374 ارب روپے دیے گئے۔

ذرائع نے کہا کہ حب پاور کمپنی لمیٹڈ کو 205.034 ارب روپے اور کوٹ ادو کو 167 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئیں،دس سال میں کوہ نور انرجی کو 15.087 ارب روپے اور لالپیر انرجی کو 52.081 ارب روپے ادا کیے گئے،کیپسٹی چارجز کی مد میں پاک جن لمیٹڈ کو 50.834 ارب روپے اور صبا پاور لمیٹڈ کو 17.833 ارب روپے ادا ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اٹلس پاور کو 43.173 ارب روپے، اٹک جن کو 26.882 ارب روپے دیئے گئے،لبرٹی پاور ٹیک لمیٹڈ نے 46.216 ارب روپے اور نارووال انرجی لمیٹڈ نے 53.909 ارب روپے وصول کیے،نشاط چونیان پاور لمیٹڈ کو 41.420 ارب روپے اور نشاط پاور لمیٹڈ کو 39.791 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین