Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

وادی تیراہ میں فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن جاری، 25 دہشتگرد مارے گئے، ویڈیو اور تصاویر سامنے آ گئیں

Published

on

Operation against Khawarij continued in Tirah valley, 25 terrorists were killed, video and pictures came out

پاک فوج نے ضلع تیراہ میں فتنۃ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز شروع کر رکھا ہے، اس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے جاری آپریشنز میں اب تک 25خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ 11 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو جہنم واصل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں اب تک 25خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔پاک فوج فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین