Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آپریشن عزم استحکام ابھی شروع نہیں ہوا، میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی، وفاقی وزیر داخلہ

Published

on

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دی، وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق میڈیا کی رپورٹنگ کو غلط قرار دیا اور کہا کہ سابق حکومت نے طالبان کے ساتھ معاہدہ کیا ور ان کو چھوڑدیا،طالبان کو چھوڑنے کے بعد دہشتگردی کے واقعات بڑھنا شروع ہوئے،عزم استحکام آپریشن ابھی تک شروع نہیں ہوا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی ہینڈلنگ صوبوں کے ساتھ مل کر کی جاتی یے،رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن کرتی یے،لاء اینڈ آرڈر کا تعلق صوبوں کی پولیس سنبھالتی یے ،بلوچستان کے مسائل پر جاکر بات کرنے کو تیار ہوں۔ایف سی اور لیویز وغیر بارڈر فورسز ہیں۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ کشمور سے آخری مہینے میں 12افراد اغواء ہوئے۔ اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ہوررہا یے،رینجرز صوبوں کی مدد کرتی ہے،فیصلہ ہوا کہ کچے کےعلاقے میں مقامی لوکل پولیس والوں کو دوسرے علاقوں میں بھیجیں گے،حکومت کا طالبان کے ساتھ معاہدہ ہوا،ہم نے ان لوگوں کو چھوڑدیا،طالبان کو چھوڑنے کے بعد دہشتگردی کے واقعات بڑھنا شروع ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سوال پوچھا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن ابھی تک شروع نہیں ہوا،نیشنل ایکشن پلان کے 6نکات پر عملدر آمد کی بات ہوئی ،میڈیا تک غلط معلومات پہنچی ہیں۔
سینیٹ کمیٹی اجلاس کے بعد ایک صحافی نے عزم استحکام سے متعلق وزیر داخلہ محسن نقوی سے سوال کیا کہ میڈیا نے کیا غلط انفارمیشن دی؟ ۔وزیر داخلہ نے جواب دینے سے انکار کیا اور جلدی سے روانہ ہوگئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین