Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد میں منشیات اور پیشہ ور بھکاریوں پر کریک ڈاؤن کا حکم

Published

on

وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت کو منشیات سے پاک کرنے کامحاذ سنبھال لیا۔۔منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیا کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔

محسن نقوی نے  بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائی کا حکم دیا۔اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے   سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا عندیہ بھی دیا۔۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگ کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس اور پوری ٹیم کو ٹاسک دے دیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء  کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔  منشیات فروش ہمارے مستقبل کے دشمن ہیں انکے خلاف سخت ترین ایکشن ہو گا۔

محسن نقوی نے  بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائی کا حکم دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے   سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا اصولی فیصلہ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا نے   ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر و مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد  یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا  ایف آئی آر کا  اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں۔ ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  اسلام آباد پولیس کے  پروموشن  کیسز کو فوری نمٹانے کا حکم دیا اور کہا  ترقی ملازم کا حق ہے جو اسے وقت پر ملنا چاہیے۔پروموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئے گی۔ اسلام آباد پولیس میں تمام خالی آسامیوں پر بھرتی کی بھی ہدایت کی اور کہا اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔اسلام آباد میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع پلان طلب ، ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات  کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد سیف سٹی کے نظام کو لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا، وزیر داخلہ نے مزید کہا  اسلام آباد میں تھانوں کی حالت کو بہتر کررہے ہیں، چند مہینوں میں اچھے نتائج ملیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن عامہ کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا  آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے امن و امان کی صورتحال کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی سمیت تمام ڈی آئی جیز اور سی ٹی او کی شرکت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین