پاکستان
آرٹس کونسل کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان اور پولینڈ سفارتی تعلقات کی60ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”پاکستان اور پولینڈ سفارتی تعلقات کی60ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد آڈیٹوریم II میں کیاگیا، جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، پولینڈ کے سفیر برائے پاکستان Maciej Pisarski ، کراچی میں اعزازی قونصل جنرل مرزا عمیر بیگ، یونیورسٹی آف وارمیا اینڈ مازوری کے پروفیسر ڈاکٹرArkadiusz Zukowski، اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالدین، فیصل جاوید، ڈاکٹر اصغر علی دشتی اور ڈاکٹر عارف خان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستان اور پولینڈ کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔
شعبہ بین الاقوامی تعلقات، وفاقی اردو یونیورسٹی، کراچی اور انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل سائنس، یونیورسٹی آف وارمیا اینڈ مازوری، پولینڈ کی 2022 میں منعقدہ مشترکہ بین الاقوامی کانفرنس کی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔
اس موقع پر پولینڈ کے سفیر برائے پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پولینڈ نے عوامی تعلقات کو اہمیت دی اور پاکستان سمیت دنیامیں رابطے بڑھائے، جدید دور اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں پولینڈ طالب علموں کے لئے راہیں ہموار کرنا چاہتا ہے اور پاکستان پولینڈ کے 60سالہ تعلقات اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک کے عوام میل ملاپ اور وسیع تعلقات کے خواہ ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالدین نے کہاکہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات یونیورسٹی کا سب سے فعال اور متحرک شعبہ ہے جس میں اساتذہ بھرپور توانائی کے ساتھ علمی، تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹرArkadiusz Zukowskiنے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔
صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اصغر علی دشتی نے تمام مہمانوں، طلباءاور شرکاءکا تقریب میں آمد اور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض اسسٹنٹ پروفپروفیسر ڈاکٹر رضوانہ جبین نے انجام دیے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی