معاشرہ
انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کراچی نے کارروائی کے دوران شہریوں کو غیرقانونی طورپربیرون ملک بھجوانے کےمنظم گینگ کے سربراہ کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مارٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ انسانی اسمگلرکوگرفتار کرلیا۔
ملزم2سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا،ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھا اور شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے بٹورے۔
ملزم عدنان افضل کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اب تک 50 سے زائد شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوا چکا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی بارڈر پار کرانے میں بھی ملوث تھا، متعدد شہریوں سے بغیر لائسنس کے سفری دستاویزات بھی حاصل کیں،اس حوالے سے تفتیش کا آغازکردیا گیا جبکہ دیگرملزمان کے حوالے سے حاصل کردہ معلومات کے ذریعے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی