Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اوریا مقبول جان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

Published

on

Oriya Maqbool John was sent to jail on 14-day remand

لاہور کی مقامی عدالت نے تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ میں ان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کا 4 دنوں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیلئے درخواست دی۔

ایف آئی اے کے مطابق سابق بیورو کریٹ اور تجزیہ نگار اوریا مقبول جان سے ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی اس لیے چھان بین کیلئے مزید 6 دنوں کا جسمانی دیا جائے۔

اوریا مقبول جان کے وکلا اظہر صدیق اور میاں علی اشفاق نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور اسے بلاجواز قرار دیا. جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی. عدالت نے حکم دیا کہ 14 دنوں کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر اوریا مقبول جان کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

اوریا مقبول جان کیخلاف مذہبی منافرت پھیلانے پر سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور وہ 8 دنوں تک جسمانی پر ایف آئی اے کی تحویل میں رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین