Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ہمارے آزاد ارکان کسی دوسری جماعت میں شامل ہو کر مخصوص نشستوں کا کوٹہ لیں گے، ہمیں اکثریت حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، ملک  بھر سے جیتنے والے  پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ  آزاد ارکان کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر کاکہناہے کہ پارٹی کے آزاد اراکان  کس جماعت میں شامل ہوں گے چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے آزاد اراکین اسمبلی اگلے چند روز میں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لیں گے، پشاور:منتخب ازاد اراکین اسمبلی نے انتخابات سے قبل مشکل ترین وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ تنظیمی سٹرکچر اوراراکین کو منظم رکھنے کی لئے کسی ایک پارٹی میں شمولیت ضروری ہے، کسی سیاسی جماعت میں شمولیت سے ہمیں خواتین اور اقلیتی ممبران کا کوٹہ مل جائے گا،کس سیاسی جماعت میں شامل ہونگے ، یہ فیصلہ پارٹی رہنماوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مرکز،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کے بعد ہمیں واضح اکثریت حاصل ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین