ٹاپ سٹوریز
ہمارے آزاد ارکان کسی دوسری جماعت میں شامل ہو کر مخصوص نشستوں کا کوٹہ لیں گے، ہمیں اکثریت حاصل ہے، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، ملک بھر سے جیتنے والے پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزاد ارکان کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر کاکہناہے کہ پارٹی کے آزاد اراکان کس جماعت میں شامل ہوں گے چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے آزاد اراکین اسمبلی اگلے چند روز میں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لیں گے، پشاور:منتخب ازاد اراکین اسمبلی نے انتخابات سے قبل مشکل ترین وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ تنظیمی سٹرکچر اوراراکین کو منظم رکھنے کی لئے کسی ایک پارٹی میں شمولیت ضروری ہے، کسی سیاسی جماعت میں شمولیت سے ہمیں خواتین اور اقلیتی ممبران کا کوٹہ مل جائے گا،کس سیاسی جماعت میں شامل ہونگے ، یہ فیصلہ پارٹی رہنماوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مرکز،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کے بعد ہمیں واضح اکثریت حاصل ہے۔