Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تیل ختم، پی آئی اے کے مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے پہلے پرواز کنفرمیشن کی ہدایت

Published

on

آج پی آئی اے کی 13پروازوں کوایندھن فراہم کیا گیا،فیول فراہم کرنے والے کمپنی کواگلے مرحلے کے لیے مذید ادائیگیاں موصول نہیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ رات 12بجے سے اب تک 13پروازوں کو ایندھن فراہم کیا گیا ہے،جن میں زیادہ ترتربین الاقوامی پروازیں ہیں، جن پروازوں کو فیول فراہم کیا گیا ہے،ان کے لیے پی آئی اے تحریری طورپرنشاندہی کی۔

ذرائع کے مطابق آج صبح سے پی آئی اے انتطامیہ کی جانب سے ایندھن فراہم کرنے والے کمپنی کو مذید کوئی رقم موصول نہیں ہوئی، قومی ائیرلائن کو فضائی آپریشن چلانے کے لیے معاہدے کے تحت یومیہ ادائیگی کرنا لازم ہے، ایندھن کی مد میں قبل ازوقت ادائیگی میں تعطل آنے کے سبب فیول کی سپلائی دوبارہ رک سکتی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پی آئی اے نے 18 اکتوبر کو 16 بین الاقوامی پروازیں منسوخ  کیں، اندرون ملک کی چند پروازیں منسوخ جبکہ کچھ کی روانگی میں تاخیر کردی گئی ہے، منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کومتبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مسافرائیرپورٹ آمد سے قبل پی آئی اے کال سینٹر،پی آئی اے دفاتریا اپنے ٹریول ایجنٹ سے ضرور رابطہ کرلیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین