Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

افغانستان کا سب سے بڑا دہشتگرد گروپ کالعدم ٹی ٹی پی ہے، یو این رپورٹ

Published

on

The presence of a training camp for terrorism in the Afghan city of Nangarhar has been revealed in Pakistan

اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں افغانستان کا سب سے بڑا دہشتگرد گروپ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے، ٹی ٹی پی کو افغان طالبان اور القاعدہ کے دھڑوں کی آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ حاصل ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے افغانستان میں چھ سے ساڑھے چھ ہزار جنگجو موجود ہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کرنے میں ناکام ہیں یا ان کا ایسا ارادہ نہیں۔

اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو دہشتگرد گروپ تصور نہیں کرتے اور ان کے قریبی تعلقات ہیں، ٹی ٹی پی والے افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی والے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کیلئے افغانوں کو استعمال کرتے ہیں، ٹی ٹی پی نے بتدریج پاکستان کے خلاف حملوں کی تعداد بڑھائی ہے۔

یو این رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے کارندوں کو مقامی جنگجوؤں کے ساتھ القاعدہ کیمپوں میں تربیت دی جارہی ہے، القاعدہ کی بڑھتی حمایت سے ٹی ٹی پی خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین