Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک فوج کے کیڈٹ عبداللہ کا اعزاز، سینڈہرسٹ اکیڈمی سے گریجویشن، ہڈسن ہارس میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

Published

on

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹ کا اعزاز، رائل ملٹری اکیڈمی  میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہڈسن ہارس میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پی ایم اے 148 لانگ کورس کے کیڈٹ عباللہ نے اپریل 2022 میں رائل ملٹری اکیڈمی سنڈ ہرسٹ انگلینڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دوران تربیت  کیڈٹ عبداللہ نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا اور گریجویشن مکمل کی۔

دوران تربیت جی سی عبداللہ نےبہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا اور 12 اپریل 2024 کو گریجویشن مکمل کی۔

انہیں باوقار ہڈسن ہارس میرٹ ایوارڈ اور ایک بین الاقوامی انسٹرکٹرز پاس سے نوازا گیا، 1957 کے بعد سے صرف 19 افسروں کو یہ ایوارڈ ملا ہے اور کیڈٹ عبداللہ ان میں میں سے ایک ہیں۔

رائل ملٹری اکیڈمی میں تربیت کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ایک شاندار تقریب میں انہیں ہڈسن ہارس میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین