کھیل

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

Published

on

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے حصہ لیا۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے اس موقع پر پرتھ اسٹیڈیم میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں امکان ہے کہ اس میچ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے چار فاسٹ بولر اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version